وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ طاقت ور طبقے اور قانون توڑنے والوں کے لیے پولیس کو سخت ہونا چاہیے،اگر وہ خود بھی قانون توڑیں تو پولیس کو کارروائی کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں امن ہوتا ہے وہاں خوشحالی آتی ہے، پولیس امن و امان قائم کرنے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کے اندر کمزور طبقے کے لیے رحم ہونا چاہیے اور طاقتور طبقے، قانون توڑنے والوں کے لیے پولیس کو سخت ہونا چاہیے،اگر میں بھی قانون توڑوں تو پولیس کارروائی کرے، ہم اس لیے پیچھے رہ گئےکہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی قانون کی خلاف ورزی کروں تو میرے خلاف ایکشن لیں، ورنہ میں ایکشن لوں گا، معاشرے میں انصاف و قانون کے فقدان سے ہم دنیا میں پیچھے رہ گئے۔