حسنین سے ٹکرا کر انجرڈ ہونے والے فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنےو الے جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین فاف ڈوپلسی آج رات ابوظبی سے اپنے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ فاف ڈوپلیسی محمد حسنین سے ٹکرا کر زخمی ہوئے تھے اور مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے تھے۔

وطن واپس روانگی سے قبل فاف ڈوپلیسی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں