قومی اسمبلی میں مسلسل ہنگامہ اور شور شرابا، شہباز شریف تیسرے روز بھی تقریر نہ کرسکے

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے اجلاس کے دوران آج بھی شور شرابا اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج بھی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے باعث تقریر نہ کرسکے۔

آج مسلسل تیسرا دن ہے کہ اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کر سکے ہیں۔

آج شہباز شریف نے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حصار میں تقریر شروع کی تو حکومتی بینچز سے شور شرابا شروع ہوا جس پراسپیکر بار بار ارکان کو اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی تلقین کرتے رہے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن کی جانب سےحکومتی ارکان کی طرف بوتل پھینکی گئی، بوتل لگنے سے پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ زخمی ہوئے، بوتل ان کی آنکھ پر لگی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بوتل کس نے پھینکی جس نے ماری ہے اس کو ایوان سے نکالیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک مرتبہ پھراجلاس ملتوی کیا اور کہا کہ ایوان کو تب تک نہیں چلائیں گے جب تک حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کوئی لائحہ عمل نہ بنالیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایوان میں حکومتی ارکان نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں