’نسلہ ٹاور کی منظوری سندھ حکومت نے نہیں بلکہ کے ایم سی نے دی‘

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کی منظوری سندھ حکومت نے نہیں دی بلکہ کے ایم سی نے دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اسی طرح الہ دین پارک کی منظوری بھی سندھ حکومت نے نہیں کے ایم سے نے دی اور جس نے منظوری دی اب وہ دیکھ لیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ سندھ کا بجٹ انہوں نے مسترد کیا جو خود مسترد ہوچکے ہیں، جن کی 21 نشستیں ہوتی تھیں اب چند رہ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں