اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو ختم نبوت کے حوالے سے آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کی تعبیر کی جھلک نظر آتی ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے ملاقات کی۔
ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ مزین کرنے پر چوہدری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی،علامہ احتشام الٰہی ،علامہ ہشام الٰہی ظہیر، مولانا عبدالرؤف فاروقی ،قاری حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمٰن، سید محمد کفیل شاہ بخاری ،مولانا زاہد الرشدی اور مولانا محمد الیاس چنیوٹی سمیت دیگرعلماء نے بھی چوہدری پرویزالٰہی کے اس اقدام کو سراہا اورمبارکبا د پیش کی۔