ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کی اور 100 رنز سے زائد مارجن سے جیتنے والی پہلی پی ایس ایل ٹیم بن گئی۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے ہرایا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 73 رنزپرآؤٹ ہوئی اور یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دی۔
اس شکست کے بعد کوئٹہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔