وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام دوست بجٹ پر اپوزیشن کی بے بسی عیاں ہے، انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں رام کہانی سناکر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا غیر فطری اتحاد ختم ہو چکا ہے۔