پی آئی اے کی فیری فلائٹس کیلئے غیر ملکی اسٹیشنز پر ڈس انفیکٹ کرنے کی شرط میں نرمی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی فیری فلائٹس کو غیر ملکی اسٹیشنز پر ڈس انفکیٹ کرنے کی شرط میں نرمی کردی۔

سو ل ایوی ایشن کے مطابق پی آئی اے نے درخواست کی تھی کہ قومی ائیرلائن متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے پاکستانیوں کو فیری فلائٹس کے ذریعے واپس لارہی ہے۔

پی آئی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ بیرون ملک روانگی سے قبل طیارہ ڈس انفکیٹ کیا جاتا ہے لہٰذا غیرملکی اسٹیشنز پر ڈس انفکیٹ میں چھوٹ دی جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائیرلائن کی درخواست پر غیر ملکی اسٹیشنز پر طیارے کو ڈس انفیکٹ کرنے میں نرمی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں