کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 10.61 فیصد ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4099 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 435 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں 708 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 40 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں