لاہور: پسند کی شادی پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں بھائی نے غیرت کے نام پر 26 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ کومل نے 7 ماہ پہلے چچا کے داماد سے پسند کی شادی کی تھی، والدین سے ملنے میکے آئی تو چھوٹے بھائی علی
حیدر نے اسے گلہ دبا کر مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دینے کے الزام میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے ایک روز پہلے ہی خاتون کو شوہر سےطلاق دلوائی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں