لاہور: کرائے دار کی فائرنگ سے مالک مکان کی 2 سالہ بیٹی جاں بحق

لاہور: شاہدرہ میں کرائے دار کی فائرنگ سے مالک مکان، اس کی بیوی اور 5 سالہ بیٹا زخمی جب کہ اس کی 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے کامران پارک میں مالک مکان نے کرائے دار شہباز کو گھر خالی کرنے کا کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مالک مکان اختر کے اصرار پر ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مالک مکان کی 2 سالہ بچی فاطمہ عرف مانو جاں بحق ہوگئی جب کہ اختر، اس کی اہلیہ رِدا اور 5 سالہ بیٹا عاطف زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں