لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث ممبران سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منصورہ لاہور میں یوتھ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ہنگامے نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا دیا ہے، ایسی حرکات سےکمزور جمہوریت مزیدکمزور ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن عوام کاسب کچھ کھاگیا، وفاقی بجٹ سود خوروں اور سرمایہ داروں کو ہی مضبوط کرےگا۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث ممبران قوم سے معافی مانگیں۔