’پاکستان میڈیا اتھارٹی کا آرڈیننس کالا شاہ کا کالا قانون ہے‘، اپوزیشن کی تنقید

پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا آرڈیننس کالا شاہ کا کالا قانون ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پی ایف یوجے کے کنونشن سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ ریاست جب فسطائی بن جائے تو نظام تباہ ہوجاتا ہے، وکلا ، میڈیا، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا وسیع تر اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ دورمیں ہم سب کا گلا گھونٹا جارہا ہے، مسئلہ کسی قانون کا نہیں خود کو پاور ہاؤس سمجھنے والوں کا ہے، جہاں بھی صحافیوں کے تحفظ کا بل آیا حمایت کریں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک کا کہنا تھا ملک میں چار مارشل لا لگائے گئے، موجودہ صورتحال زیادہ خطرناک ہے۔

نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ حکومت تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے تو ملک بہت بڑے بحران کا شکار ہوسکتا ہے، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوش دل خان کہتے ہیں کہ وکلاء برادری آزاد میڈیا کے ساتھ ہے، وکلاء کے حقوق کے لیےبھی لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں