پاکستان: کورونا سے 39 اموات، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہوگئی

ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1043 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21913 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 88 ہزار 505 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں