’ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلا کی بھرپور مالی مدد کی،وکلا برادری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا تاہم ہماری حکومت نےسیاسی انتقام کےاندھےکلچر کا خاتمہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے، سابق دور میں فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے ذریعے یکساں ترقی کویکسر نظر انداز کیا گیا تاہم ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔

اس موقع پر وکلا کے وفد نے کہا کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں اورآپ پر پورا اعتماد ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سے اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں انہیں عوام،کسان، صنعت کار اور ملازم دوست بجٹ پیش کرنے پرمبارکباد دی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی پنجاب کےتمام اضلاع خصوصاً پسماندہ علاقوں کاحق ہے،کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں