لاہور: ٹاؤن شپ انویسٹی گیشن پولیس نےسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف اور اس کے شوہر کو گرفتارکر لیا۔
پولیس کے مطابق افشاں لطیف اور اس کے شوہر نوشاد حمید کو ایک سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ گزشتہ سال 2 جولائی 2020 کو ڈاک بوائے سنی یونس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا جس میں مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ وہ دفتری ڈاک لے کر افشاں لطیف کے گھر گیا تو اس کے شوہر نے اسے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔