جوس فروش انجینئر کو ملازمت کی آفرز، عبدالملک قابلیت کے مطابق نوکری کے منتظر

شربت فروخت کرنے والے ایرو ناٹیکل انجینئر عبدالملک کی رپورٹ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھی، کئی نجی اداروں کی جانب سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن عبدالملک کو افسوس ہے کہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے ادارے اب تک لاتعلق نظر آتے ہیں۔

’محبت کا شربت‘ جو آج کل پاکستان سمیت غیر ملکی چینلز کی خبروں میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد انجینئر عبد الملک کی رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس خبر کو اب تک 17 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے اور 20 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے شیئر بھی کیا۔

عبدالملک نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشروب کمپنی کی جانب سے جوس کارٹ کو بڑا کرنے اور مفت شربت دینے کا وعدہ کیا گیا۔

انجینئر عبدالملک نے شکوہ بھی کیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اور کسی بھی ائیر لائن میں سے اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

عبدالملک آج بھی قابلیت کے مطابق نوکری ملنے کے منتظر ہیں، ان کے شکوے کا جواب اب سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیر لائنز کب دیتی ہیں اس کا انتظار رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں