پاک ویک ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کا فیصلہ

پاکستان نے پاک ویک ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پاک ویک ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ سے ماہانہ 30 لاکھ ویکسین کی خواکیں تیار کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے چینی کمپنی کین سائینو سے 2 کروڑ ڈوز تیار کرنے کے خام مال کی خریداری کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں