ایف آئی اے میں شہباز شریف کی طلبی، لیگی کارکنان جمع ہونا شروع

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج طلب کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا ہے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہور سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے سلسلے میں ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جب کہ (ن) لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

لیگی کارکنان نے دفتر کے قریب کیمپ قائم کرکے ساؤنڈ سسٹم لگادیا جب کہ خواتین کارکنان بھی پہنچ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں