ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں نے ملتان میں نیشنل بینک صدر برانچ کی اے ٹی ایم میں اسکیننگ ڈیوائس لگا کرپہلے اے ٹی ایم کارڈکا ڈیٹا چوری کیا پھر اس ڈیٹاکی مدد سے 50 لاکھ روپےنکلوا لیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران کو گوجرانولہ سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔