افغانستان کے اندر اور باہر امن خراب کرنے والوں سے خبردار رہنا ہوگا، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ افغانستان کے اندر اور باہر دونوں جگہ امن خراب کرنے والوں سے خبردار رہنا ہوگا۔

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی ، رکن ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کے مشیر اجیت ڈوول بھی شریک تھے۔

معید یوسف کے ترجمان کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کی ۔

اجلاس میں رکن ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ۔

اجلاس سے خطاب میں معید یوسف نے کہا کہ افغانستان کے اندر اور باہر دونوں جگہ امن خراب کرنے والوں سے خبردار رہنا ہوگا، پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے ، یہ دہشت گردی منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کی سرحدوں سے پار اسپانسر کی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں