افغان پالیسی درست نہیں ہوگی تو ایسے واقعات بڑھیں گے، بلاول کا جوہر ٹاؤن دھماکے پر ردعمل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے پالیسیاں درست نہیں ہوں گی تو ایسے واقعات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کے معاملے جو کچھ پس پردہ کررہی ہے وہ پارلیمنٹ میں لائے۔

خیال رہے کہ آج لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے چارکی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد اوربال بیئرنگ استعمال کیے گئے، دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں