سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی قیمت فروخت میں کمی کردی گئی۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق سروسزہوٹل لاہورکی نظرثانی شدہ ریزرو پرائس میں 30 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سروسز ہوٹل لاہورکی نظر ثانی شدہ قیمت ایک ارب 94 کروڑ روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل قیمت 2 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سروسز ہوٹل کی ہائی رائز میں 21 فیصد کمی کردی گئی، سروسز ہوٹل کی ہائی رائز 310 سے کم کر کے 240 اسکوائر فٹ کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے سروسز ہوٹل کی ہائی رائز میں کمی کی سفارش کی تھی۔