چارسدہ: ضلعی کچہری میں وکیل کے چیمبر پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

چارسدہ: ضلع کچہری کےاحاطے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق چارسدہ کی ضلعی کچہری میں مسلح افراد نے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہناہےکہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے جس میں ملزمان نے اپنے مخالفین پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں