گیس کی بندش کراچی کی انڈسٹری کیخلاف سازش ہے: صدر کاٹی

کراچی کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے گیس کی اچانک بندش کو کراچی کی انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

صدر کاٹی سلیم الزمان نے سوال اٹھایا کہ اگر گیس کی کمی پورے ملک میں ہے تو صرف کراچی کی صنعتوں کے لیے کٹوتی کیوں کی جارہی ہے؟

انہوں نےکہا کہ صنعتوں کے لیے اچانک گیس کی بندش کا اعلان کراچی کی انڈسٹری کے خلاف سازش ہے، حکومت وقت پر ایل این جی درآمد نہیں کرسکی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں