سندھ میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند

سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند ہیں، گیس اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھلنا تھے
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ 29 جون سے 5 جولائی تک گیس کی پیداوار میں عارضی کمی آئے گی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں