سکیورٹی اداروں نے لاہور دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک کو پکڑ لیا

سکیورٹی اداروں نے لاہور دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک کو پکڑ لیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہےذرائع کا بتانا ہےکہ لاہور دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جب کہ اس نیٹ ورک میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کا بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور، کراچی، جھنگ اور راولپنڈی سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں پیٹرگل اورایک خاتون سمیت بعض افراد زیرحراست ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں