پاکستان: تیسری لہر کے دوران کورونا سے سب سے کم اموات

ملک میں کورونا سے اموات میں کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری لہر کے دوران ایک روز میں وائرس سے سب سے کم 20 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہونے والی 20 اموات 4 ماہ کے دوران سب سے کم ہیں، اس سے قبل تیسری لہر کے دوران 21 فروری کو ایک روز میں سب سے کم 16 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں