پی سی بی نے سیزن 2021 ۔ 22 کے لیے 12 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جب کہ گزشتہ برس 9 خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔
پی سی بی کےمطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں بسمہ معروف اور جویریہ خان شامل ہیں جب کہ عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور ندا ڈار کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انعم امین، فاطمہ ثنا ، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیہ سہیل اور سدرہ نواز بھی کیٹگری سی میں شامل ہیں
پی سی بی کا کہنا ہےکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں 8 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی