سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے خواتین کا ’وراثتی حقوق نفاذ ترمیمی بل‘منظور کر لیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں خواتین کا ’وراثتی حقوق نفاذ ترمیمی بل‘ منظور کر لیا گیا۔
منظور بل کے مطابق خواتین کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کی صورت میں وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت سے رجوع کیا جا سکے گا۔
اجلاس میں انسداد ریپ آرڈیننس 2021 اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس پر غور وقت کی کمی کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔