لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق 20 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کنٹریکٹ میں تین مختلف کیٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
حسن علی اور رضوان کی ترقی
پی سی بی کا کہنا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں حسن علی اور محمد رضوان کو ترقی دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔
اے اور بی کیٹیگری
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کیٹیگری اے میں شامل ہیں جب کہ اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ کو کیٹیگری بی رکھا گیا ہے۔
سی اور ایمرجنگ کیٹیگری
پی سی بی کے مطابق عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز ، نعمان علی اور سابق کپتان سرفراز احمد کیٹیگری سی کا حصہ ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کو کیٹیگری سی میں ترقی دے گئی ہے۔
اس کے علاوہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
سرفراز کی تنزلی
سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تنزلی ہوئی ہے اور انہیں بی سے سی کیٹیگری میں ڈالا گیا ہے۔
ماہانہ وظیفے میں 25 فیصد اضافہ
پی سی بی کے مطابق تمام کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے ماہانہ وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کنٹریکٹ حاصل نہ کرنیوالے کھلاڑی
دوسری جانب محمد حفیظ، اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، نسیم شاہ، شان مسعود اور عثمان شنواری کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
📢 PCB announced the list of central contracts for the 2021-22 season 📢
More Details▶️ https://t.co/2OCHbeInuW pic.twitter.com/bO7I6WfBUH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 2, 2021