لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق 20 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کنٹریکٹ میں تین مختلف کیٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں صرف 4 کھلاڑی کیٹیگری اے میں جگہ بناسکے ہیں جن میں بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے بعض اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا جن میں کرکٹ کے پروفیسر کہلائے جانے والے سینئر کرکٹر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، نسیم شاہ، شان مسعود اور عثمان شنواری کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔