یورو کپ فٹبال کے میچز دیکھنے والے سیکڑوں افراد عالمی وبا کورونا سے متاثر ہو گئے۔
لندن اور سینٹ پیٹرزبرگ سے لوٹنے والے شائقین میں بھارت سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ کا انکشاف ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران یورپ میں کورونا کیسز کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، کیسز میں دوبارہ اضافہ کورونا پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا کیسز بڑھنے کے باعث فٹبال میچز کی بہتر نگرانی کی ہدایت کی ہے