وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزيشن عمران خان کیلئے ترنوالا ہے اور اس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔
راولپنڈی کی لال حویلی میں جلسہ عام سے خطاب میں شیخ رشید نے اپوزيشن کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ یہ لوگ آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہيں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے اسمبلی کے خطاب کے بعد ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، مجھے فخر ہے عمران خان میری بات مانتےہیں، عمران خان نے مجھے اہم ترین وزارت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کوئی مالشیے نہيں جو وزارتوں کے بھوکا ہوں۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ میں واحد وزیر ہوں جو کابینہ میں دالوں، گھی اور آٹے کی قیمت بتاتا ہوں۔