خلیج میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری

اسلام آباد: وزیر ہو ابازی کی ہدایات پر خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات ترتیب دیدیے ہیں جس کے لیے دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئی ہیں۔

مسافروں کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک کاکہنا ہے کہ ہم وطنوں کو دیار غیر میں بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

واضح رہےکہ نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں