پشاور: فارمیسی میں ڈکیتی کی کوشش، سیلزمین کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

پشاور کے علاقے آسیہ گیٹ میں فارمیسی کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو سیلزمین کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق رات 10 بجے آسیہ گیٹ میں واقع فارمیسی کی دکان میں مسلح ڈاکو گھس گیا اور وہ اسلحے کے زور پر رقم چھین رہا تھا کہ اس دوران سیلزمین نے فائرنگ کر دی جس سے مسلح ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

جی نیوز کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو ہاتھ میں پستول لیے فارمیسی کی دکان میں کھڑا ہے اور کاؤنٹر پر موجود سیلزمین کی جانب تھیلا پھینک کر رقم کا مطالبہ کر رہا ہے، اسی دوران تھیلے میں رقم ڈالنے کے بہانے سیلزمین پستول نکال کر ملزم پر دو فائر کرتا ہے جس سے وہ دکان کے دروازے پر گر جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں