اہور: شاہدرہ پولیس کی زیرحراست ملزمہ مسافر بس کے نیچے آکر ہلاک ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ مسرت ڈیڑھ سالہ بچے کے اغواء کے مقدمے میں انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی حراست میں تھی، سب انسپکٹر وقاص خاتون کو لیکر بچے کی بازیابی کے لیے جا رہا تھاکہ خاتون نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس گاڑی سے گر کرسیالکوٹ جانے والی بس کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئی۔
پولیس نے بس ڈرائیور فیصل کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متوفیہ مسرت ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ کے بچے کے اغواء کے مقدمے میں گرفتار تھی۔