گجرات: آندھی اور طوفانی بارش سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق

گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سےایک شخص جاں بحق ہوا اور گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئیں جب کہ مچھلی چوک میں بل بورڈ تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب جہلم اور پنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، اس دوران کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔

لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی آئی جس سے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہم معطل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں