سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں عابد شیر علی وزیر مملکت برائے توانائی کے عہدے پر فائز تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں