وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتائیں گے بھارت کس طرح دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندر مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، وہاں بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ اقدامات کر رہا ہے۔
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کو امن عمل کا حصہ بنانا چاہیے۔