کراچی: کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 9.70 فیصد ریکارڈ

کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.70 ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5171 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 502 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 9.70 ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 3.90 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 16120 ٹیسٹ کیے گئے اور 694 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے مثبت کیسز کی شرح 4.31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ سندھ میں کورونا کے باعث 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں