گوجرانوالہ۔طلبا کا انٹر میڈیٹ کے پیپر کینسل کروانے کے لیے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج ،طالب علموں کی حکومت کے خلاف نعرے باذی ،اگر امتحان ملتوی نہ کیے گئے تو مذید احتجاج کریں گے ۔طلبا
طلبا نے انٹر میڈیٹ کے پیپر کینسل کروانے کے لیے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا طالب علموں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے باذی کی اور سیالکوٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دطالب علموں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے باذی کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن کلاسز میں کوئی پڑھائی نہیں کروائی گئی اس لیے ایک ہفتے بعد شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے پیپرز کینسل کیے جائیں اور اگر پیپز کینسل نہ کیے گئے تو بھر پور احتجاج کریں گے اور کسی بھی طالب علم کو امتحانی سنٹر نہیں بیٹھنے دیں گے بعدازاں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے