گوجرانوالہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کرنے والے خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار
تھانہ جناح روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کرنے والےپانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے پولیس کے مطابق گینگ میں موجود خاتون سادہ لوح شہریوں کو فون کال کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کاجھانسہ دیتی اور بعد ازاں اپنے ساتھیوں کی مدد سے شہریوں سے اکاؤنٹ کی تفصیل حاصل کرنے کے بعدلوگوں سے پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا لیتے تھے اور ملزمان شہریوں سے ایزی پیسہ شاپ اور لوڈ سے شہریوں سے پیسے بٹورتے تھےپویس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ،ایکسچینج اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا ہے جبکہ لزمان کا دوران تفتیش درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے