گوجرانوالہ ۔پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے بہت بھاری قیمت ادا کی، امریکہ افغان جنگ میں پاکستان نے ستر ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں ، امریکہ ٹریلین ڈالر لگا کر افغانیوں اور طالبان کو شکست نہیں دے سکارشیا جیسی سپر پاوراور بر طانیہ افغانیوں کو شکست نہیں دے سکاتو پاکستان افغانستان کے خلاف کیسے لڑسکتا ہے ،ہم وہاں امن کے لیے سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے بہت بھاری قیمت ادا کی اور امریکہ افغان جنگ میں پاکستان نے ستر ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ جب امریکہ ٹریلین ڈالر لگا کر افغانیوں اور طالبان کو شکست نہیں دے سکا روس جیسی سپر پاوراور بر طانیہ افغانیوں کو نہیں ہرا سکیں تو پاکستان افغانستان کے خلاف کیسے لڑسکتا ہے انھوں نے کہاکہ ہم وہاں امن کے لیے سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ افغانستان کے لوگوں کاحق ہے کہ وہ کس کو اقتدار دینا ہیں وہاں جو بھی حکومت قائم ہوگی ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے کیونکہ ا فغانستان میں امن قائم ہونے کا سب سے ذیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا