بیلجیم نے پاکستان کو کورونا سے شدید متاثرہ ریڈ زون ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کوکوویڈ-19 کےہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، یہ پابندی 4 جولائی سے اٹھائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیلجیم حکومت کی جانب سے ہائی رسک ممالک کے مسافروں پر کوویڈ-19 کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ غیرضروری سفرکےلیےابھی بھی ایس اوپیزکاخیال رکھناہوگا