پاکستان: کورونا سے 25 اموات، مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 830 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 25 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22452 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 64 ہزار 490 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 714 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 648 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33390 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں