عراقی ائیر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی ائیر لائن ‘فلائی بغداد‘ کی جانب سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ فلائی بغداد نجف سے لاہور اور کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔
فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت فلائی بغداد پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، پہلے مرحلے میں کراچی سے نجف فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا آغاز کیا جائے گا۔