پاکستان: تین ہفتے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1517 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 17 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22469 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 66 ہزار 7 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 877 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 525 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34013 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں