طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، افغان صدر کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا الزام طالبان پر ڈال دیا۔

کابل میں افغان صدر نے کابینہ اجلاس سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھاکہ امریکا نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم عزت سےرہتےہیں یہ عزت اورآبرو دکھانےکا وقت ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ساتھ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسزمیں جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں