کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ

کراچی کے ضلع جنوبی میں انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے بازاروں،سینما گھروں،ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں صدر، ڈیفنس،کلفٹن،گزری اور لیاری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

کورونا سرٹیفکیٹ نا رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور دکان یا دفتر سیل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں